

Loading content...
یہ بات میں نے پہلے بھی عرض کی تھی کہ ملکۂ ہجر و فراق بی بی یعنی شہزادہ علی اکبرؐ کے حصے کی بہن صلوات اللہ علیھا مدینہ سے مکہ کے سفر میں قافلۂ تسلیم و رضا کے ساتھ تھیں اس لئے باقی بیبیوں کے ساتھ ساتھ وہ بھی اُس دن تیاری میں مصروف تھیں،یہاں تاریخ خاموش ہے مگر دل یہی کہتا ہے کہ دستور زمانہ ہے کہ جس بہن کو معلوم ہو کہ اسکا بھائی عنقریب دلہا بننے والا ہے تو وہ بہت پہلے سے تیاری شروع کر دیتی ہے ، اسی طرح یہ بی بی پاک صلوات اللہ علیھا بھی اپنے حصے کے بھائی کی شادی کے سامان کی تیاری میں مصروف تھیں اور آج سامان سفر تیار کرتے ہوئے خود ہی خود سے مخاطب تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار