

Loading content...
تو دوستو! میں عرض کر رہا تھا کہ جس وقت مظلوم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے اپنی پاک ہمشیر صلوات اللہ علیھا سے یہ فرمایا کہ جب تک آپ کو آپ کے پاک سرتاج اجازت نہ دے دیں آپ کا ہمارے ساتھ جانا ناممکن ہے تو اس وقت بی بی پاک صلوات اللہ علیھا اپنے پاک بھائی کا حکم سن کر گھر اطہرکی جانب روانہ ہوئیں تاکہ جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام سے اجازت لے سکیں مگر کیفیت یہ تھی کہ جس کے بھی قریب سے گزرتیں فرماتیںمیرے لیے دعا کرنا میں اپنے پاک سرتاج سے اجازت لینے کے لئے جا رہی ہوں خدا کرے کہ وہ مجھے بخوشی اجازت دے دیںکیونکہ مجھے پاک والدہ صلوات اللہ علیھا کی وصیت تھی کہ میری لائق بیٹی جب بھائی کو کربلا کا سفر درپیش ہو تو تم نے ہر صورت میں بھائی کے ساتھ جانا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار