

Loading content...
یہاں میں اپنی ایک ناکامی کا اقرار بھی کرنا چاہتا ہوں کہ میں یہ معلوم نہیں کر سکا کہ بیمارِ مدینہ ملکہ ہجر و فراق دخترِ امام حسین صلوات اللہ علیھا کو مدینہ سے مکہ کی طرف روانگی کے وقت ہی مدینہ میں چھوڑ دیا گیا تھا یا کہ جب مکہ سے واپس مدینہ میں تشریف لائے اور پھر کربلا کی طرف سفر شروع کیا گیا تھا تو اُس وقت انہیں مدینہ میں چھوڑا گیا تھا؟البتہ یہ بات تو کنفرم ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ سات سال کی معصوم شہزادی صلوات اللہ علیھا کربلا تو ساتھ نہیں گئیں ،(اس کی تفصیل میں آئندہ کسی مجلس میں عرض کروں گا ) عام روایات سے ظاہر و محسوس یہی ہوتا ہے کہ انہیں مکہ سے واپسی کے بعد مدینہ میں چھوڑا گیا تھا ، ان کی بیماری کا ذکر صاحبِ ریاض القدس نے بھی مکہ سے مدینہ واپسی کے بعد کاکیا ہے۔ (R_33)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار