

Loading content...
یہاںیہ وضاحت کرتا چلوں کہ عام طور پر یہ بیان کیا جاتا ہے کہ جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام بیمار تھے اور کچھ لوگوں نے تو ان کی بیماری کو دائمی بیماری بنا کر پیش کیا ہے اورکچھ نے لکھا ہے کہ ان کی نظر کمزور ہو چکی تھی مگرحقیقت یہ ہے کہ جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام دائمی بیمار نہیں تھے بلکہ انہیں واقعات کربلا معلوم تھے کہ کیا ہونا ہے ،جس وقت شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے اپنے سفر کے بارے میں آگاہ فرمایا تو یہ خبر اُن پر قیامت بن کر گری کہ جس مصیبت کے بارے میں تمام بزرگ فرماتے گئے ہیں وہ آ گئی ہے اور ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے ،اس دکھ کی کیفیت ان پر پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کی میٹنگ کے دوران طاری ہوئی اور اسی دکھ میں وہ بستر سے لگ گئے اور یہ کیفیت صرف چند دن رہی تھی باقی تفصیل میں موقع کی مناسبت سے عرض کروں گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار