

Loading content...
ایک طرف گھر اطہر میں یہ کیفیت تھی کہ جس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنی میٹنگ برخاست کی اور مکہ کی طرف روانگی کا فیصلہ سنایاتو پاک مستورات میں عجیب گو مگو کی کیفیت تھی، اکثر کو تو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ کس کس نے مکہ جانا ہے اور کس نے مدینہ میں ہی رہنا ہے، جس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام حرم سرا میں تشریف لائے اور اپنی مسند کو زینت بخشی تو اُس وقت مادرِ عون و محمد جناب شریکة الحسین صلوات اللہ علیھا نے بھائی کے قریب آکر فرمایا کہ اب ہمیں بھی کچھ آگاہ فرمائیںکہ مستورات میں سے کس کس نے اس سفر میں ساتھ جانا ہے تاکہ ہم انہیں تیار ہونے کا حکم دے سکیں ،مردوں کی تیاری میں تو کوئی دیر نہیں لگتی مگر عورتوں کو تیار ہونے کے لئے کافی وقت درکار ہوتا ہے ، امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ مستورات اطہار صلوات اللہ علیہن کے پردوں کے ضامن جنابِ عباس علیہ الصلوات والسلام کو کوئی اطلاع دے کہ وہ گھر تشریف لے آئیں اور یہاں آ کر مسافرانِ راہِ رضا کی فہرست بنائیں ،شہنشاہِ وفاعلیہ الصلوات والسلام گھر اطہر میں تشریف لے آئے، فہرست تیار ہونے لگ گئی پاک مستورات صلوات اللہ علیھنکے نام پاک لکھے جانے لگے مگر اس میں شرکةالحسین بی بی پاک صلوات اللہ علیھا کا پاک نام نہیں لکھوایا گیا تھا ، جس وقت فہرست مکمل ہوگئی تو اُس وقت معظمہ بی بی صلوات اللہ علیھا نے بھائی سے مخاطب ہو کر دریافت کیا میرا ویر آپ نے سب کے نام تو تحریر کروادیئے ہیں مگر اس میں ہمارا نام تو شامل نہیں ہے اس کی کیا وجہ ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار