

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ 27رجب کا دن تھا تیاری ہو رہی تھیں اُس دن پاک خاندان علیھم الصلوات والسلامکے افراد کی عجیب کیفیت تھی ،ان سب کے دلوں میں بے پناہ جوش تھا مگر ہونٹوں پر صبر و ضبط کی مہر لگی ہوئی تھی، لب خاموش تھے مگر چہروں کی سرخی جذبات کی بھرپور ترجمانی کر رہی تھی ، ہر نوجوان شہزادہ اپنی اپنی تلوار کو اپنی نظروںکے سامنے صیقل کروا رہا تھا، جناب جون مسلسل سان]سرن [پر تلواروں کی دھار لگانے میں مصروف تھے، ایک بات یہ بھی تھی کہ اُس وقت ایک ایک نوجوان دو دو چار چارتلواریںہر وقت اپنے پاس تیار رکھتاتھا کیونکہ جنگ کے دوران عموماً تلواریں ٹوٹ جاتی تھیں یا کند ہو جاتی تھیں سو اُس وقت کی پریشانی سے بچنے کے لئے عرب کے تمام جوان عام طور پر کئی کئی تلواریں تیار رکھتے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار