

Loading content...
جس وقت مدینہ سے تیاری ہوئی تو اُس وقت اِس کاروانِ راہ رضا کے ساتھ مدینے کے کافی لوگ تیار ہوئے تھے جنکی تعداد 500سے لے کر 3000تک لکھی گئی ہے لیکن جو تعداد قرینِ حقائق ہے وہ 2000سے3000کے درمیان ہے جبکہ مکہ میں جا کر اس تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا تھااور اسی طرح جیسے جیسے جنگ کے آثار واضح ہوتے گئے لوگ اسی حساب سے جمع ہوتے چلے گئے، لیکن جس وقت مکہ سے کربلا کی جانب روانگی ہوئی تو اس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے خطبات میں لوگوں کو جنگ کے انجام سے آگاہ کرنا شروع کیا توپھر لوگوں نے آہستہ آہستہ ساتھ چھوڑنا شروع کر دیا تھا، لیکن اسکے با وجود بھی شب عاشور چراغ بجھنے سے پہلے 3000کی تعداد موجود تھی مگر جب چراغ دوبارہ روشن ہوئے تو صرف 72جانثار بچ گئے باقی بعد میں شب عاشور یا دسویں کے دن شامل ہوتے رہے اس طرح 144کی تعداد پوری ہوئی جو کل شہدائے کربلا ہیں (جن کی تفصیل اپنے مقام پر بیان کی جائے گی)،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار