

Loading content...
جس وقت میٹنگ برخاست ہوئی تو اُس کے ساتھ ہی مدینہ سے مکہ کی طرف جانے کا فیصلہ ہو چکا تھا ،اس طرح فوراًتیاری شروع ہو گئی، اُسی وقت مرج المدینہ (ایک چراگاہ تھی جہاں اونٹ چرائے جاتے تھے)سے اونٹ منگوائے گئے جنکی تعداد 200 کے قریب تھی، یہ صرف پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کے سامانِ سفر کے لئے تھے، ان پر کپڑے بستر سامانِ خورد و نوش اور خیام قناتیں وغیرہ لادے جانے تھے، 72محمل تیار کروائے گئے جن میں سے کئی پر سرخ ریشم اور دیباج کے سر پوش لگانے کا حکم دیا گیا ،اِن میں پاک پردہ دارانِ توحید و رسالت صلوات اللہ علیھناور ان کی پاک کنیزیں اور بچوں نے سوار ہونا تھا ، یہاں میں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ طویل سفر میں گھوڑے سے زیادہ اونٹ کو آرام دہ سواری سمجھا جاتا تھا اس لئے عام طور پر نوجوان لڑکے اور بزرگ بھی محمل میں سفر کوترجیح دیتے تھے مگر یہ محمل پاک پردہ دارانِ توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن اور انکے گھر کے دیگر افراد اور بچوں کے لئے تیار کئے جا رہے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار