

Loading content...
اُس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے روتے ہوئے بھائی کے گلے میں پیار سے باہیں ڈالتے ہوئے مسکرا کر فرمایا کہ ان تمام باتوں سے آپ بھی واقف ہیں اور ہم بھی ،آپ اپناحوصلہ بلند رکھیں دل کو مضبوط کریں،آپ مرد ہیں اور مردتکالیف اور مشکلات سے نہیں گھبراتے، جناب عبد اللہ نے روتے ہوئے عرض کیا آقا یہ صرف مردوں کا معاملہ تو نہیں ہے، فرماتے ہیں آقاہمارا دل یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ ہماری غیرت پر حرف آئے، ہماری زندگی میں ہماری پردہ دار بہنیںؐ گھر سے باہرجا رہی ہیںاگر کوئی فدک کا غاصب ان کی حرمت بھول بیٹھا اور ان کے پردے کی طرف کسی نے صرف نظر اٹھا کر ہی دیکھ لیا تو ہمارے لئے یہی بات موت سے بڑھ کر ہو گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار