

Loading content...
جس وقت کسی بھائی کے سامنے اُس کا کڑیل جوان بھائی شدتِ محبت کے ساتھ اس طرح رورہا ہو تو اس بھائی کی کیا کیفیت ہو گی، کوئی اندازہ نہیں کر سکتا،امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اٹھ کر پاک بھائی کو اپنی باہوں میں لپیٹ لیا ،جیسے ہی وہ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے سینے سے لگے تو ان کے صبر کے بندٹوٹ گئے اورانہوں نے زور زورسے رونا شروع کر دیا،امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے انہیں دلاسہ دیتے ہوئے فرمایا کہ کیا آپ نے یہی سنا تھا کہ جس وقت ہم سفر پر جائیں گے تو وہاں ہمیں شہید کر دیا جائے گا،جس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے یہ فقرہ ادا فرمایا تو جناب عبد اللہ اطراف علیہ الصلوات والسلام نے روتے ہوئے عرض کیا حوشیتُ یا اباعبداللہعلیہ الصلوات والسلام خاکم بدہن ہم تو یہ فقرہ بھی ادا نہیں کر سکتے ،(R_31)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار