

Loading content...
میں نے ہر طرف تلاش کیا لیکن امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو کہیں نہ پایا،میں مسجد نبوی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آیاتو وہاں دیکھا کہ مسجد کے ایک تاریک سے گوشے میںامامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام تشریف فرما ہیںاور اُن کا رخِ اطہر نانا پاک صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مزارِ اطہر کی جانب ہے ابھی میں کچھ دور تھا کہ میں نے اجازت طلب کی ، امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے خندہ پیشانی سے مجھے قریب بلایا،اس کے بعد میں نے عرض کیا کہ اگر اجازت ہو تو میں کچھ دریافت کرنا چاہتا ہوں ، امامِ پاک علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا بے شک دریافت کریںآپ ہمارے چھوٹے بھائی ہیں ، اس وقت میں نے عرض کیا آقاؐ اب تو آپ ہی ہمارے گھر کے واحد وارث ہیں اورآپ ہی سارے گھر کے سردار اور سہارا ہیںآپ کے بغیرتو ہم زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے اور آپ وطن چھوڑ کر مکہ تشریف لے جا رہے ہیںاور میںنے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام سے بہت سی باتیں سن رکھی ہیں ،اس کے بعد وہی باتیںاپنے پاک بھائی امام مسموم علیہ الصلوات والسلام سے بھی سنی تھیں ،یہ عرض کرتے ہوئے جناب عبداللہ ابن اطرافؐکی آواز بھرا گئی گلہ رندھ گیا اورضبط گریہ نے اس کے آگے کچھ نہ بولنے دیا تو بالکل معصوم بچوں کی طرح آنکھوں پر آستین دے کے انہوں نے بلک بلک کر رونا شروع کر دیا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار