

Loading content...
سارا دن شام تک سامانِ سفر تیار ہوتا رہا، دو سو 200اونٹ منگوائے گئے، ان کے اوپر سامان لوڈ کروانے اورباندھنے کی ساری ذمہ داری ھاشمی جوانوں کے سپردکی گئی تھی، چالیس اونٹوں کے اوپر صرف پانی کے مشکیزے بھر کر رکھے گئے تھے، چالیس40اونٹوں پر مستوراتِ توحید و رسالت صلوات اللہ علیھنکا ضروریاتِ زندگی کا سامان تھا کچھ اونٹوں پر ھاشمی مردوں کی ضروریات کا سامان کچھ پر قناتیں خیام وغیرہ لادے جا رہے تھے اور باقی اونٹوں میں سے بہتر(72) اونٹوں پر پردے لگا کر محمل تیار کئے جا رہے تھے ،عبد اللہ بن سنان سے روایت ہے کہ اس دن چالیس اونٹوں پر سرخ ریشم اور دیباج کے پردے لگائے گئے تھے۔(R_30)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار