

Loading content...
27رجب المرجب 2مئی ہفتہ کا دن تھا ،مگر یہ دن مدینے میں بہت اداس اداس گزر رہا تھا،عرب کے موسم سے آشنا لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ شدید گرمی اور لُو کا موسم تھااور گرم لو کی وجہ سے دن کے وقت سفر کرنا بہت مشکل تھا ،اس لئے امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے قافلے نے سفر کے لئے رات کے وقت کو زیادہ مناسب سمجھا ،سفر کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،اس وقت ولید بن عتبہ ملعون کا ایلچی جواب لینے کے لئے پھر دوبارہ آگیا ، امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ ہم آپ لوگوں کو پہلے ہی جواب سے آگاہ کر چکے ہیںکہ ہم سرمایۂ رسالتؐ ہیں اس لئے لا یحل لنا متابعتہ ہم پر کسی کی بھی اتباع و بیعت حرام ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار