

Loading content...
اس میٹنگ کے اختتام پر ابھی سب لوگ وہیں بیٹھے تھے کہ آذانِ ظہر کا وقت ہو گیا ، امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام تمام افراد کے ساتھ مسجد میں تشریف لے گئے سب لوگ ان کے ساتھ مسجد میں آ گئے یہاں انہوں نے با جماعت نماز ادا کی ، اس دن ولید ملعون نماز پڑھانے نہیں آیا بلکہ اس نے اپنی جگہ مروان ملعون کو بھیج دیا ، جس وقت مروان وہاں نماز پڑھانے آیا اور اس کی نظر جیسے ہی امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام پر پڑی تو وہ نماز پڑھانے نہیں گیا بلکہ امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کی طرف چل پڑا اور قریب پہنچ کر اس نے عرض کیا کہ میں اپنی رات والی گستاخی کی معافی چاہتا ہوں مجھ سے واقعی غلطی ہو گئی ہے میں شرمندہ ہوں آپ مجھے معاف کر دیں ،وہ ملعون اس دوران امام پاک علیہ الصلوات والسلام کے دست مبار ک کو ہاتھوں میں پکڑ کر چوم بھی رہا تھااور بڑی عقیدت کے ساتھ آنکھوں سے بھی لگا رہا تھا پھر اسی دوران بہت مکارانہ انداز میںاس نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ جناب میں بہت نادم ہوں اور اپنے کئے پر سخت شرمندہ بھی ہوں اور میں تو آپ کا غلام ہوں ایک بات عرض کرنا چاہتا ہوں کہ حضور کو یزید کے بارے میں ضرور کوئی غلط بیانی کی گئی ہے جبکہ وہ بڑالائق اور نیک بچہ ہے باقاعدگی سے نماز پڑھتا ہے، صوم و صلواة کا پابند ہے یہ اطلاع سرا سر غلط ہے کہ وہ بد کار انسان ہے ،خیر یہ بات بھی چھوڑیں آپ کی ذات کو اگر وہ پسند نہیں ہے یا اس کی عادات پسند نہیں ہیں(یاد رہے اس دوران اس نے امام پاک علیہ الصلوات والسلام کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام رکھے تھے )تو بھی کوئی بات نہیں جس طرح میں نے آپ کے دست مبارک تھام رکھے ہیں اور انہیں بوسے بھی دے رہا ہوں اسی طرح آپ خاموشی سے اپنا دست مبارک میرے ہاتھ میں سیدھا کر دیں انہ خیر لک و دینک و دنیاک (باقی سب معاملات میں خود سنبھال لوں گا)، جس وقت اُس ملعون نے اِس خفیہ بیعت کی طرف اشارہ کیا تو امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے فوراً اس کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں سے جھٹک دیئے اور انتہائی عالم جلال میں فرمایا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار