

Loading content...
دوپہر کے قریب ولید نے اپنا ایلچی بھیجا کہ امامِ مظلوم سے جا کر عرض کرو کہ آپ نے ابھی تک ہمیںاپنے جواب سے آگاہ نہیں فرمایا، لہذا جو بھی جواب ہے اس سے ہمیں آگاہ فرمایا جائے، جس وقت یہ ایلچی آیا اس وقت ابھی یہ میٹنگ جاری تھی اور مشورے بھی جاری تھے ، ایلچی نے جو دیکھا جا کر ولید کو بتا دیا، ولید نے سب کچھ سننے کے بعد کہاکہ یہ ان کا حق ہے کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے پورے خاندانِ پاک کو اعتماد میں لے لیں اس لئے انہیں مشورے کے دوران ڈسٹرب کرنا کسی بھی طور مناسب نہیں ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار