

Loading content...
اس وقت جناب عبداللہ بن جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام نے اٹھ کر عرض کیا آقا اگر مدینہ چھوڑنا ہی ہے تو آپ مکہ تشریف لے جائیں وہاں مکہ سے شمال کی طرف آپ کی اپنی جاگیر شعبِ امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام بھی موجود ہے وہاں پہلے سے گھر اور رہائش کا انتظام بھی موجود ہے چاروں طرف پہاڑ ہیں اگر کوئی دشمن غلط ارادہ لے کر آبھی گیا تو وہاں تلواروں کی باڑ لگا دی جائے گی اور کوئی بھی آپ کے مقام اعلیٰ کی طرف میلی نگاہ نہیں کر پائے گا ،دوسری بات یہ ہے کہ آج کل مکہ کا حاکم یحیٰ بن عاص ہے جو ایک بزدل شخص ہے اگر اسے یزید ملعون کوئی حکم دے گا تب بھی وہ اس کے حکم کے باوجود کوئی کاروائی کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا اور ایک بات یہ بھی ہے کہ دنیاوی طور پربھی اُس کے ہمارے ساتھ اچھے تعلقات اور تجارتی مراسم ہیں،یعنی اچھے مراسم کی وجہ سے بھی وہ کوئی کاروائی نہیں کرسکے گا اس لئے موزُوں ترین جگہ مکہ میںشعب ِامیر المومنین علیہ الصلوات والسلام ہی ہے جہاں رہ کر قبائل ہمدان یمن کو بھی اپنے ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار