

Loading content...
اُس وقت جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام تڑپ کے اٹھے اور عرض کی کہ اس وقت نہ توہمیں تلوار بلند کرنی چاہئے اور نہ ہی کسی معاہدے کی کوشش کرنی چاہئے بلکہ سارے عرب کے ردِ عمل کا انتظار کرنا چاہئے وہ اس لئے کہ ہمارا تلوار اٹھانا اور کوئی بھی معاہدہ کرنا دونوں ہی ہمارے لئے نقصان کا باعث ہیں کیونکہ ایک بار اگر ہماری تلواریں نیام سے باہر آ گئیں تو جس وقت تک زمین کی چادر سرخ نہیں ہو جاتی اُس وقت تک یہ واپس نیام کا لباس نہیں پہنیں گی اور اگراب ہم نے کسی قسم کا معاہدہ کرنے کی کوشش کی تو معاویہ ابن ابو سفیان اس بات کو ہماری کمزوری سمجھے گا اور معاہدے میں من مانی شرائط رکھے گا اس لئے ہمیں انتظار کرنا چاہئے کہ پہلے یہ تو پتہ چلے کہ اِس فاسق فاجر کو کوئی قبول کرتا بھی ہے یا نہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ پورے عرب میں سے کوئی بھی شریف زادہ اس کی خلافت کوتسلیم نہیں کرے گا ،جس وقت ہر طرف سے اس کے خلاف آواز بلند ہو گی تو پھر ہم بھی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے کہ اس کے خلاف تلوار اٹھائیں یا معاہدہ کریں ، اوریہی بات ہمارے حق میں بہتر ہو گی کیونکہ اُس وقت ہم شریکِ غالب کی حیثیت سے اپنی مرضی کا فیصلہ کروانے کی پوزیشن میں ہوں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار