

Loading content...
اس وقت عبد الرحمٰن بن ابوبکر اٹھے اورانہوں نے عرض کیا آقا میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ کی ذات پاک کا ان اقتدار کے جھمیلوں سے دور رہنا ہی مناسب ہے اس لئے آپ بھی اپنے بڑے بھائی جناب امام حسن علیہ الصلوات والسلام کی طرح گوشہ نشینی کو ترجیح دیں میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ یزید ملعون کو صرف اور صرف اقتدار کی بھوک ہے اسی لئے اس سے بیعت سے ہٹ کر کوئی بھی معاہدہ طلب کرنا کوئی مشکل کام نہیںہے یعنی اقتدار اور حکومت سے علیحدگی کی اگر اسے یقین دہانی کروا دی جائے تو مجھے یقین ہے کہ وہ بیعت کا نام بھی نہیں لے گا اور آپ کی ذات کا ظاہری طور پہ ساتھ بھی بہت کم لوگ دیں گے یعنی آپ کے مددگاروں کی بہت قلت ہے۔ (R_23)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار