

Loading content...
امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ اگر ہم نے ترک وطن کا فیصلہ کیا بھی تو وہ کسی خوف کی وجہ سے نہیں ہو گا اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ آپ لوگوں سے زیادہ ہمارا خیر خواہ اورکوئی نہیں ہو سکتا اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ آپ کا مشورہ ظاہری حالات کو مدنظر رکھتے ہوے بالکل درست ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ کچھ لوگ اپنی بقائے حیات کے لئے ایک منصوبہ بندی کرتے ہیںاور بعض حالات میں اُن کی وہی منصوبہ بندی تلخی حیات کا باعث بن جاتی ہے اور ہمیں جد اطہر صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بہت پہلے یہ فرما دیا تھا کہ آپ کو ایک دن یہ مدینہ ضرور چھوڑنا ہو گا اور نہر فرات کے کنارے ارضِ نینواپر قربانی دینی ہو گی ،ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ شاید وہ وقت قریب آ گیا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار