

Loading content...
خطبے کے بعد آپ نے حاضرین سے فرمایا کہ ان تمام حالات کے پیش نظر آپ لوگ اپنی آراء اور مشورے پیش کریں ، سب سے پہلے عبد اللہ ابن عباس اٹھے اور انہوں نے عرض کیا کہ حتمی رائے تو فرزندِ رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی کی ہو گی مگرمیں اتنا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ یہیں مدینہ میں ہی قیام رکھیں، ایک وہ زمانہ بھی تھا کہ جس وقت آپ کے جد اطہر صل اللہ علیہ و آلہ وسلم بالکل تن تنہا تھے اور صرف ایک مولا امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام ہی ان کے ساتھ تھے اس وقت ابو سفیان، ابو لہب، ابوجہل اور ان کی جماعت مل کر بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکی تھی اب جبکہ یہ سارا ہاشمی گھرانہ جوان شیروں سے بھرا ہوا ہے اورہر ہاشمی جوان فاتح خیبر نظر آتا ہے گو اُس طرف سارے مخالفین ہیں مگر اِس طرف ساری آل عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام آپ کے ساتھ ہے تو بھلا اب کون جرأت کر سکتا ہے ، اگر یزید ملعون نے جسارت کی کوشش کی تو اپنے حلیف قبائل کو بھی اپنے ساتھ ملایا جا سکتا ہے اور انصار میں سے ایک حصہ پوری طرح آپ کا ساتھ دیںگے ، اس لئے ابو سفیان کے ناخلف سے خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اتنا عرض کر کے جناب عبداللہ ابن عباس بیٹھ گئے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار