

Loading content...
جس وقت تاجدار کربلا علیہ الصلوات والسلام کو والدہ پاک صلوات اللہ علیہا نے پاک ہمشیر صلوات اللہ علیہاکی کیفیت بتائی تو امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلامفوراً مسجد نبوی کی طرف روانہ ہوئے ،اُس وقت انہیں اپنے بھائی ،بیٹے اپنی طرف آتے ہوئے نظر آئے ، جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلامجس وقت قریب پہنچے تو وہ کوئی لفظ تو ادا نہ کر سکے مگران کی آنکھوں کی نمی نے ان کے جذبات کی ترجمانی کر دی، امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے انہیں تسلی دی اور شہزاہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کو فوراً گھر کی طرف روانہ فرمایا کہ جا کر پاک پردہ دارانِ توحید و رسالت کو تسلی دو اورانہیں بتاؤ کہ ہم گھر تشریف لا رہے ہیں، گھر اطہر میں تشریف لانے کے بعد امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے نمازِ صبح اول وقت میں مسجد نبوی میں جاکر ادا فرمائی، جس وقت ولید نماز پڑھانے مسجد نبوی میں آیا تو مروان بھی اُس کے ہمراہ تھا ،امامِ پاک علیہ الصلوات والسلام اس وقت اپنے پاک خاندانعلیہم الصلوات والسلام کے ساتھ مسجد سے باہر تشریف لا رہے تھے ، ولید نے انہیں سلام کیا اور کچھ آگے جانے کے بعد مروان سے مخاطب ہو کے کہا کہ میں نے تم سے پہلے ہی کہا تھا کہ اس طرح کی بزدلانہ حرکات اِن مردانِ شجاعت کی سرشت میں نہیں ہوتیں ایسی بزدلانہ حرکتیں تو صرف تم جیسے بزدل ہی کر سکتے ہیں جیسے تیسرے خلیفہ کے گھر پر حملے کے وقت تم برقعہ پہن کر فرار ہوئے تھے اس طرح کوئی مردتو نہیں کر سکتا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار