

Loading content...
27رجب کی پوری رات مروان نہیں سویا بلکہ وہ اس ٹوہ میں لگا رہا کہ جنہیںبیعت کے لئے بلایا گیاہے وہ ردعمل کے طور پر اس رات کو کیا کرتے ہیں،اسے اِس کے گماشتوں نے بتایا کہ نصف شب کے قریب کئی لوگ مدینہ سے نکل گئے ہیں اوروہ یقینا عبد اللہ بن زبیراور اس کے ساتھی ہوں گے اور ان کا رخ مکہ کہ طرف تھا مگر یہ معلوم نہیں کہ وہ مکہ پہنچنے کے لئے کون سا راستہ اختیار کرتے ہیں؟ مروان کو اس کے گماشتوں نے یہ اطلاع بھی دی کہ نصف شب کے بعد جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام شہنشاہ ِمعظم علیہ الصلوات والسلام کو تلاش کر رہے تھے یعنی امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام ساری رات اپنے گھر میں موجود نہیں تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار