

Loading content...
ادھر جنت البقیع میں یہ کیفیت تھی کہ امامِ مظلوم علیہم الصلوات والسلام کافی دیر تک پاک والدہ صلوات اللہ علیھا کی آرام گاہ سے لپٹ کر روتے بھی رہے اوروالدہ پاک صلوات اللہ علیھا کی آغوشِ عاطفت کا لمس بھی محسوس کرتے رہے اور یہ لمس محسوس کرتے کرتے انہیں وہیں نیند آ گئی ،آنکھ اُس وقت کھلی جس وقت والدہ پاک صلوات اللہ علیھا نے پیار کیا پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے فرمایا میرا لعل آپ جلدی گھر جائیں آپ کی پاک بہن آپ کے غم میں نڈھال ہو کرگریہ فرما رہی ہیں،وہ رو رو کے غازی پاک علیہم الصلوات والسلام سے فرما رہی ہیں کہ مجھے کہیں سے میرے بھائی کی خبر لا دو سارا جہان دشمن ہو گیا ہے میرے بھائی کو بلاؤ خدا جانے وہ اتنی دیر سے گھر کیوں نہیں آئے ……؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار