

Loading content...
جس وقت شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام اپنی پاک والدہصلوات اللہ علیھا کے ساتھ وداع کرنے میں مصروف تھے اُس وقت پاک بھائی کے دکھ درد میں برابر کی شریک پاک بہن صلوات اللہ علیھا کو بھلا کیسے نیند آ سکتی تھی ، اس وقت گھر اطہر کی ترتیب کچھ اس طرح تھی کہ چالیس گھروں کا اجتماعی ایک ہی بڑا گھر بنا ہوا تھا جن کا صحن ایک ہی تھا یہ چالیس گھر علیحدہ علیحدہ نہیں تھے یہی وجہ تھی کہ گھر کے کسی فرد کی غیر موجودگی کسی سے مخفی نہیں رہ سکتی تھی اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بھائی چاہے جتنا بھی بہنوں سے چھپ کے روئیں بہنوں کا دل فوراً محسوس کر لیتا ہے ، معظمہ سین صلوات اللہ علیھا نے اپنے پاک بھائی کے گھر کے چار چکر لگائے اور ہربار بستر خالی دیکھ کر واپس پلٹ آئیں، جس وقت چوتھی مرتبہ پہنچیں اور بستر ہنوز خالی نظر آیا تو اُس وقت پاک معظمہ بی بی صلوات اللہ علیھا نے وہیں صحن میں کھڑے ہو کر رونا شروع کر دیا، رونے کی یہ آواز جیسے جیسے باقی افرادِ خانہ تک پہنچی وہ سب وہاں جمع ہو گئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار