

Loading content...
یعنی انہوں نے یہ رات پاک والدہ صلوات اللہ علیھا کے مزار پر گزاردی، یہ بات فطرت میں شامل ہے کہ دکھ درد میں مائیں بہت یاد آتی ہیں اس لئے امامِ مظلوم علیہم الصلوات والسلام اپنی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا کے مزار پر سر رکھ کر فرماتے ہیں اے میری پیاری ماں جس طرح آپ ہمیشہ مجھے اداس دیکھ کر بہت پیار کیا کرتی تھیں میری پیشانی چوم کر ہر غم ہلکا کر دیا کرتی تھیںدیکھیں تو سہی آج بھی میں بہت اداس اور رنجیدہ ہوں آج آپ کیوں خاموش ہیںمجھ مظلوم سے آخر کیا ناراضگی ہے کہ آج آپ مجھ سے بات نہیں کر رہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار