

Loading content...
اگلے دن عبداللہ ابن زبیر کے گھر پر دوبارہ فوجی بھیجے گئے تووہاں سے پتہ چلا کہ عبد اللہ فرار ہو چکا ہے ، اس وقت وہاں عبداللہ بن مطیع عدوی دینوری موجود تھا جو عبد اللہ بن زبیر کا دائیاں بازو سمجھا جاتا تھا ، فوجیوں نے فی الفور اسے گرفتار کر لیا اور دربار میں پیش کر دیا ولید ملعون نے اسے زندان میں محبوس کر دیا،اس کی اطلاع عبد اللہ بن عمر کو ہوئی تو اُس نے ابو جہم بن حزیفہ کے ساتھ کئی دوسرے آدمیوں کو اپنے ساتھ ملایا اور زندان کا گھراؤ کر کے عبد اللہ مطیع کو چھڑوا لیا۔ (R_17)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار