

Loading content...
جس وقت یہ نوجوان جناب ابو ایوب انصاری رحمت اللہ علیہ کی سرپرستی میں روم پہنچے تو وہاں جاکر انہوں نے استنبول کا محاصرہ کیا ، مشہور موئرخ ابن کثیر دمشقی بھی اِس جنگ میں اُن کے ساتھ شامل تھا اور وہ اس محاصرے کے بارے میں لکھتا ہے کہ یہ محاصرہ پورے تین ماہ تک جاری رہا مگر شام کی طرف سے کوئی سامان رسد نہ پہنچا جس کی وجہ سے سارا سامانِ خورد و نوش ختم ہو گیاتھا اوراُس وقت میرے پاس ایک بیش قیمتی یاقوت تھا جس کی قیمت لاکھوں دینارتھی مگر میں نے وہ یاقوت دے کر ایک پیاز خریدا تھا، بھوک کا یہ عالم تھا کہ اِس کی بیوی نے اپنی ران سے گوشت کا ایک ٹکڑا کاٹ کراِس کو کھلایا تھاجس سے اِس کی جان بچ پائی تھی ،عام طور پر معاویہ ابن ابو سفیان کو یہ کریڈٹ دیا جاتا ہے کہ معاویہ ابن ابو سفیان نے سب سے پہلااسلامی بحری بیڑا بنوایا تھا جبکہ اصل حقیقت یہ ہے جو اوپر بیان کر دی گئی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار