

Loading content...
اس تمیمی نوجون نے مدینے میں آکر میزبانِ رسولؐ جناب ابو ایوب انصاری رحمت اللہ علیہ کے سامنے ساری صورت حال بیان کی تو انہوں نے فرمایا کہ ہم نے حدیث نبوی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سن رکھی ہے جس میں فرمایا گیا تھاکہ جو لشکر، روم پر حملہ کرے گا وہ سارے کا سارا جنتی ہو گا اس لئے میں اپنی اس ضعیفی کے باوجود تمہارے ساتھ روم پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہوں مگر ہمیں روم پر حملہ کرنے کے لئے بحری بیڑے کی ضرورت ہو گی اس لئے آپ شام جا کر بحری بیڑا تیار کریں، وہ تمیمی نوجوان وہاں سے روانہ ہو گیا اور شام پہنچ کر اُس نے شامیوں سے مل کرایک بڑا بحری بیڑاتیار کروایا اور اس کے ساتھ سامان رسد کے لئے کشتیاں تیار کروائیں جس وقت یہ بیڑا تیار ہو گیا تو اس پر سوار ہو کر روم پر حملہ کرنے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار