

Loading content...
المختصر اس دن ساحل سمندر پرایک طرف لڑکیاں پانی کی لہروں سے کھیل رہی تھیں اور دوسری طرف لڑکوں نے دھماچوکڑی مچا رکھی تھی کہ اِس دوران روم کی طرف سے ایک بحری جہاز آتا ہوا دکھائی دیا وہ جہاز آ کر لنگر انداز ہوا تو لڑکیوں نے جہاز کو قریب سے دیکھنے کا فیصلہ کیا قریب جانے پر لڑکیوں نے چند رومی فوجیوں کو جہاز سے اترتے دیکھا جنہوں نے لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی حتیٰ کہ اُن میں سے ایک فوجی نے اُس لڑکی زہرہ کی کلائی پکڑ لی، جس وقت تمیمی نے اپنی محبوبہ کے ساتھ رومیوں کی یہ نازیباحرکت دیکھی تو اُس سے برداشت نہ ہو سکا اوروہ شامی جوانوں کو ساتھ لے کر اور تلواریں نکال کر رومیوں کی طرف بڑھا اور انتہائی غصے میں کہا کہ تم رومن لوگ ہمارے ملک میں تجارت کرنے آتے ہو یا بدمعاشی کرنے آتے ہو؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار