

Loading content...
دوستو تاریخ کی یہ بد قسمتی رہی ہے کہ اسے ہمیشہ بادشاہانِ وقت کی لونڈی بننا پڑا ہے اور دیکھا جائے تو تاریخ صرف وہی شمار ہوتی ہے جو صرف بادشاہوں کے حالات پر مبنی ہوتی ہے کیونکہ غریب اور بے اختیار لوگوں کی کبھی کوئی تاریخ نہیں لکھی جاتی ،ہاں اُس وقت غریب لوگوں کا نام اجتماعی طور پر تاریخ میں آتا ہے جس وقت اپنے حالات سے تنگ آ کر ان کے ہاتھ بادشاہوں کی گردنوں تک پہنچتے ہیں ورنہ دوسری صورت میں تاریخ ہمیشہ بادشاہوں کے قصیدے پڑھتی نظر آتی ہے، چاہے بادشاہ کتنا ہی ظالم و جابر و بدکردار ہی کیوں نہ ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار