

Loading content...
شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام اُن آگے بڑھتے ہوئے شیروں کے سامنے اپنے بازو پھیلا کر کچھ اس طرح روانہ ہوئے کہ اپنے دائیں ہاتھ کے ساتھ جناب سجاد علیہم الصلوات والسلام کو روکا بائیں ہاتھ سے جناب مسلم بن عقیلعلیہم الصلوات والسلام کو اور شہنشاہِ وفا علیہم الصلوات والسلام کے سینے کے ساتھ سینہ جالگایا،جس وقت شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام سامنے آئے تو بے بسی کی وجہ سے کردگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ۔ شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام نے بھائی سے پوچھا کہ رو کیوں رہے ہو ہاتھ جوڑ کر عرض کرتے ہیںکہ اگر میری پاک معظمہ بی بی صلوات اللہ علیھا نے مجھ سے دریافت فرمایا کہ غازی تمہارے ہوتے ہوئے میرے پاک ویر کو دربار میں ایسے سخت الفاظ بھی کیوں سننے پڑے تو میں کیا جواب دوں گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار