

Loading content...
شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام نے یہ فقرے ذرا بلند آواز میں ادا فرمائے مگر نعرۂ تکبیر بلند نہیں فرمایا ، جونہی یہ آواز باہر کھڑے ہاشمی جوانوں کے کانوں تک پہنچی اُس وقت کردگارِ وفا علیہم الصلوات والسلام نے قصرِ دار الامارہ کے دروازے کے کنڈے میں ہاتھ ڈالا اور آواز دی اللہ اکبر، ابھی اکبر کی ر بھی پوری طرح ادا نہیں ہوئی تھی کہ دروازے کے اکھڑنے کی آواز سے پورا دربار لرز اٹھا،شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام نے پلٹ کر دیکھا تو دربار کا دروازہ ہی موجود نہ تھا اس وقت اکھڑے ہوئے دروازے کی خالی جگہ سے تین جوان بپھرے ہوئے شیروں کے انداز میں اندر داخل ہو رہے تھے ، درمیان میں کردگارِ وفا علیہم الصلوات والسلام تھے دائیں طرف جناب مسلم بن عقیل علیہم الصلوات والسلام اور بائیں طرف جناب سجاد علیہم الصلوات والسلام تھے ،امیرِ کائنات علیہم الصلوات والسلام کے یہ تینوں شیر جب کندھے سے کندھا ملا کر دربارِ ولید میں داخل ہوئے تو مروان ملعون پر کپکپی طاری ہو گئی ،شہنشاہِ وفا علیہم الصلوات والسلام نے دروازے کی خالی جگہ کو عبور کرتے ہوئے فرمایااس بد گوئی کا میں خود تمہیںجواب دیتا ہوں کیا تم لوگ نہیں جانتے کہ تم شہنشاہِ کون ومکاں سے بیعت مانگ رہے ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار