

Loading content...
شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام دربار کے خارجی دروازے کی طرف روانہ ہوئے جیسے ہی وہ دروازے کے قریب پہنچے تو مروان نے سرگوشی کے انداز میں ولید سے کہا احبس الرجل انہیں یہیںمحبوس کر لو فوثب الحسین علیہم الصلوات والسلام عند ذالک فقال یابن الزرقا انت تقتلنی او ھو؟(R_12) شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام فوراً واپس پلٹے ،ان کے قریب آئے اور انتہائی جلال کے عالم میں فرمایا او زرقا کے بیٹے کیا تم اور تمہارا یہ باپ ہمیں شہید کر سکتا ہے یہ اشارہ ولید کی طرف تھا پھر آپ نے فرمایا یزید ملعون فاسق و فاجر ہے، زانی ہے، شرابی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار