

Loading content...
جس وقت شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام دربار ولید میں داخل ہوئے تو اُس وقت مروان نے اٹھ کر آہستگی سے دروازے کی کنڈی اندر سے بند کر دی،جس وقت دروازے کی کنڈی اندر سے بند ہونے کی آواز آئی تو سب سے پہلے شہزاہ علی اکبر علیہم الصلوات والسلام کی آنکھوں میں آنسو آ گئے شدت جذبات سے آواز رندھ گئی انہوں نے گمبھیر آواز میں شہنشاہِ وفاعلیہم الصلوات والسلام سے عرض کیا چچا جان دروازہ تو اندر سے بند ہو گیا ہے،شہنشاہِ وفاعلیہم الصلوات والسلام نے مسکراتے ہوئے فرمایا میرا لعل گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے یہ دروازہ خیبر کے دروازے سے زیادہ مضبوط نہیں ہے اور آپ کا غلام بھی عین قوت امیر المومنین علیہم الصلوات والسلام ہے یہ دروازہ بند ہوتے ہوئے تو شاید کچھ دیر لگی ہو گی اس کے اکھڑنے میں اتنی دیر بھی نہیں لگے گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار