

Loading content...
اس زمانے میں بعد از نماز عشاء دربار نہیں لگتا تھا اس لئے بعد از نمازِ عشاء دربار میں طلبی خلاف معمول تھی ، نمازِ عشاء سے فارغ ہو کر جس وقت شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام حرم سرا میں واپس پہنچے تو انہوں نے تمام اہلِ خانہ کوصورت حال سے آگاہ فرمایاکہ ہمیں دربار میں بلایا جا رہا ہے اور وجوہات یہ یہ ہیں اس وقت تمام مستورات صلوات اللہ علیہن نے عرض کیا کہ آپ کا اس وقت دربار میں جانا خلاف مصلحت ہے بہتر ہے کہ آپ اس وقت وہاں نہ جائیں مگر شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام نے جواب دیا کہ ہم ہر بات سے آشنا ہیں یہ ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے اور یہ بھی کہ ہم وعدہ کر چکے ہیں لہذا اسے پورا کرنا بھی ضروری ہے ۔جناب عون و محمد کی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا اپنے پاک بھائی کے قریب آئیں ،ریش اطہر کو بوسہ دیا اور فرمایا گھبرانے یا پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے ہم جوہر حال میں آپ کے ساتھ ہیں ،ہم نے تو یہی سمجھا تھا کہ ابھی سفر کے موسم بہت دور ہیں مگر جب سفر در پر آ ہی پہنچا ہے توپھر ہمیں یہ پُر درد سفر بھی ہنستے مسکراتے ہوئے قبول ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار