

Loading content...
جس وقت امامِ مظلوم علیہم الصلوات والسلام نے نماز مکمل کر لی اور واپسی کے لئے اُٹھے تو اس وقت ولید کا قاصد عمر بن عثمان امامِ مظلوم علیہم الصلوات والسلام کی طرف بڑھا مگر عبداللہ ابن زبیر نے جلدی سے امامِ مظلوم علیہم الصلوات والسلام کے قریب آ کر عرض کی آقا میں ایک بات علیحدگی میں کرنا چاہتا ہوں عین اس وقت عمر بن عثمان آگے بڑھا اور اس نے عرض کیا کہ ولید نے آپ کو قصر دار الامارہ میں یاد کیا ہے ، ابھی شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام نے اسے جواب دینے کا ارادہ کیا ہی تھا کہ ابن زبیر نے دوبارہ عرض کیا کہ آقا اسے جواب دینے سے پہلے میری بات علیحدگی میں سن لیں، شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام نے پر زور آواز میں فرمایا لما ذالک العجلة ؟اتنی جلدی کیا ہے آپ کی بات بھی سن لیتے ہیںہم پہلے اسے توجواب دے لیں ، پھراس وقت شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام نے قاصد سے فرمایا کہ آپ جا کر ولید سے کہہ دیں کہ ہم تھوڑی دیر کے بعد اُس کے پاس تشریف لے آئیں گے ، یہ فرمان سن کرعمر بن عثمان وہاں سے چلا گیااس وقت عبداللہ ابن زبیر نے پھرکہا کہ آقا میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں، شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام نے فرمایا کیا آپ مجھے یہی بتانا چاہتے ہیںکہ معاویہ ابن ابو سفیان مر گیا ہے؟ اس نے فوراً عرض کیا جی آقا عرض تو یہی کرنا تھا ، شہنشاہِ معظم علیہم الصلوات والسلام نے جواب دیا اس کے بارے میں ہمیں بہت پہلے سے علم تھا۔ (R_7)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار