

Loading content...
جس وقت امامِ مظلوم علیہم الصلوات والسلام نماز کے لئے تشریف لائے تو اُس وقت عبد اللہ ابن زبیر بھی مسجد کے ایک گوشے میں چھپا ہوا تھا اس نے امامِ مظلومعلیہم الصلوات والسلام کے پیچھے نماز ادا کی، پہلے بھی اس بات کا ذکر ہو چکا ہے کہ عبد اللہ بن زبیر بہت چالاک اور سمجھدار آدمی تھا کیونکہ معاویہ ابن ابو سفیان کی بیماری کی خبر پہلے ہی مدینہ پہنچ چکی تھی اس لئے جس وقت عبد اللہ بن ابی السراح الکندی نے اسے خبر نہیں بتائی تو وہ فوراً سمجھ گیا کہ معاویہ ابن ابو سفیان مر چکا ہے وہ یہی خبر امامِ مظلوم کو سنانے کے لئے آیا تھا اور ولید کو وہاں دیکھ کر مسجد کے ایک گوشے میں چھپ گیا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار