

Loading content...
کچھ ہی دیر میں ولید کے حکم پر اس کے تمام مصاحب دربار میں جمع ہو گئے، ولید نے سب کے سامنے یزید کا خط پڑھااور مشورہ طلب کیا ،ابھی مشاورت جاری تھی کہ نماز مغرب کے لئے آذان ہو گئی یہ سب اٹھ کر مسجد نبوی میں آ گئے ، اِن دنوں دستور تھا کہ یہ ملعون سب سے پہلے اپنے حواریوں کے ہمراہ با جماعت نماز ادا کرتا تھا اورپھر اِس کے بعد امامِ مظلوم علیہم الصلوات والسلام مسجد میں تشریف لاتے اور ان کے چاہنے والے ان کی امامت میں نماز ادا کرتے تھے، جس وقت ولید نے نماز ختم کی تو عین اسی وقت امامِ مظلومعلیہم الصلوات والسلاممسجد میں داخل ہوئے تمام جوانانِ بنی ہاشمعلیہم الصلوات والسلاماور مومنین ان کے ہمراہ تھے، اس نے جلدی سے مصلےٰ چھوڑ دیا، ایک غلام نے آگے بڑھ کر اس کا سجادہ لپیٹ لیا ،اُس کے بعد امامِ مظلوم علیہم الصلوات والسلام کا سجادۂ نمازبچھا یا گیا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار