

Loading content...
عبداللہ نے آ کر ولید کے سامنے خط رکھا اور ساتھ ہی معاویہ ابن ابو سفیان کی موت کی اطلاع دی ،اس نے انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھا اور ا س کے بعد خط کھولا،کافی دیر تک وہ خط پڑھتا رہا،خط کے آخر میں لکھا تھا کہ اس سارے معاملے میں مروان کو اپنے مشورے میں ضرور شامل کرنا ، ولید کومعلوم تھا کہ مروان ذہنی طور پر اس کے خلاف ہے سو اس نے عبد اللہ سے کہا کہ تم ہی یہ خط لے جاکر اسے دکھاؤ اور اسے کہو کہ وہ جلد از جلد دربار میں پہنچے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار