

Loading content...
26رجب 60ہجری بمطابق یکم مئی 680عیسوی جمعہ کے دن سہ پہر کے وقت عبداللہ بن زبیر بن عوام مدینہ سے باہر بدر والے راستے پر اپنے غلاموں کو ساتھ لئے اپنی زرعی اراضی پر کام کروانے میں مشغول تھا کہ اچانک اس نے دیکھا کہ جو رستہ بدر سے شام کی طرف جاتا ہے اس رستے پر ایک ناقہ (اونٹ)سوار اپنی ناقہ کو تیز تیز دوڑاتا ہوا مدینے کی طرف آ رہا تھا ، اس نے اپنی پگڑی کے پلو سے چہرہ چھپا رکھا تھا یعنی صرف آنکھیں دکھائی دے رہی تھیں عموماً سفر کے دوران عرب لوگ ایسے ہی کیاکرتے تھے، اس کے انداز سے ظاہر ہو رہا تھا کہ جیسے وہ کوئی اہم پیغام لے کر آرہا ہو، عبداللہ ابن زبیر جلدی سے اُس رستے پر آ کر کھڑا ہو گیا اورآتے ہوئے ناقہ سوار کو ہاتھ سے رکنے کا اشارہ کیا ، ناقہ سوار نے اپنی ناقہ روک دی عبداللہ نے پوچھابھائی کہاں سے آ رہے ہو اُس نے جواب دیا کہ میں شام سے آ رہا ہوں عبداللہ ابن زبیر نے سوال کیا کہ کوئی شام کی تازہ خبر ہے ؟ناقہ سوار نے جواب دیا کہ خبر تو بہت خاص ہے مگر وہ تمہیں نہیں بتائی جا سکتی، اسی کے ساتھ ہی اس نے اپنی ناقہ کو آواز دی ہَش ہَشیعنی یہ ناقہ کو چلنے کا اشارہ تھا ]ہمارے علاقے میں اونٹوں کو بٹھانے کے لئے ہُش ہُشکہتے ہیںاور عرب میں آگے بڑھانے کے لئے ہَش ہَشکہتے ہیں[جس وقت وہ نقاب پوش ناقہ سوار چل پڑا توعبداللہ ابن زبیر نے پیچھے سے آواز دے کر کہابھائی اپنا نام تو بتاتے جاؤ تمہارا نام کیا ہے؟ اس ناقہ سوار نے چلتی ہوئی ناقہ سے مڑ کر جواب دیا کہ میرا نام عبد اللہ بن ابی السراح الکندی ہے۔ (R-5)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار