

Loading content...
مدینہ طیبہ پر معاویہ ابن ابو سفیان کے زمانے میں مروان حکمران تھا، پھر 49ہجری سے 54ہجری تک یہاں سعد بن عاص کی حکومت رہی یہ مروان کا چچا تھا ، 54ہجری سے 58ہجری تک دوبارہ مدینے کی حکومت مروان کے ہاتھ میں رہی ، 58ہجری میں مروان کی بدکاریوں اور زیادتیوں سے تنگ آ کر اہل مدینہ نے اپنا ایک وفد شام بھیجا جس نے اہل مدینہ کی ترجمانی کرتے ہوئے مروان کی حکومت سے گلو خلاصی کی اپیل کی ، اس وفد کا لیڈر ولید بن عقبہ تھا ،اس نے جا کر جب معاویہ ابن ابو سفیان سے شکایت کی تومعاویہ ابن ابو سفیان نے مروان کو معزول کر کے ولید بن عقبہ بن صخر (ابوسفیان) کو مدینے کا گورنر بنا دیا،یہ ولید یزید کا چچا زاد تھا اور یزید کا لنگوٹیا یار بھی تھا اور یہ بھی کہ خلیفہ سوم کا مادری بھائی بھی تھا ، یہ کافی عرصہ کوفے کا حاکم بھی رہا اور قطامہ کے عاشقوں میں ایک نام اس کا بھی آتا ہے ، اس نے شراب پی کر صبح کی نماز دو کی بجائے چار رکعت پڑھا دی تھی اور جب سارے نمازیوں نے احتجاج کیا تو اس نے نشے میں دھت حالت میں جواب دیا تھا کہ آج تو میرا دل چاہ رہا ہے کہ دو رکعت اور بھی پڑھا دوں اگر اجازت ہو تو پڑھاؤں۔ (R_4)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار