

Loading content...
میری ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا …یاد رکھنا… یاد رکھنا کہ ان سے کسی صورت بھی جنگ مت کرنااور ہر ممکن طریقے سے جنگ سے بچنا کیونکہ اگر تم نے ان سے جنگ کی اور تمہیں فتح حاصل ہوئی تو ساری دنیا تم پہ لعنت کرے گی اور اگر شکست کھائی تو پھر بھی لعنت ہی تمہارا مقدر بنے گی، یعنی ان سے جنگ کا انجام صرف اور صرف لعنت ہے، ہاں اگر کبھی ان کے ساتھ جنگ ناگزیر ہو جائے تو اپنی جان لڑا کر جیتنے کی کوشش کرنا اور فتح حاصل کرنے کی کوشش کرنااور اگر فتح حاصل کر لو تو انکے ساتھ وہ رویہ رکھنا جو امیر المومنین علیہم الصلوات والسلام نے جنگ جمل کی فتح کے بعد ام المومنین کے ساتھ روا رکھا تھا یعنی انہیں عزت و احترام کے ساتھ واپس مدینہ روانہ کر دینا ان کے ساتھ زیادتی کا سوچنا بھی مت ،اسی میں تمہارے اقدار کی بقا پوشیدہ ہے، ہمیں امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کے رویے سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار