

Loading content...
یہ اپنے باپ کی وجہ سے خلافت کی خواہش کر سکتا ہے مگر اس کی تین کمزوریاں ہیں ان میں سے سب سے بڑی کمزوری اس کا بھائی عاصم ابن عمر ہے عاصم ابن عمر کی بیٹی ام مسکین سے تمہاری شادی کروا کے اس کا حل میں پہلے ہی نکال چکا ہوں یعنی امید ہے کہ دامادی کا لحاظ کر کے عاصم کبھی مخالفت نہیں کرے گا اس کی دوسری کمزوری دولت ہے ا س لئے میری وصیت ہے کہ تم اقتدار سنبھالتے ہی اس کا وظیفہ بڑھا دینا اور وقتاً فوقتاً اس میں اضافہ بھی کرتے رہنا جب تک اضافہ ہوتا رہے گا تب تک اس کی ہمدردیاں تمہارے ساتھ ساتھ رہیں گی ،تیسری کمزوری لیڈرشپ ہے اس کی قیادت میں اگر کوئی کام کرو اؤتو پھر چاہے اسے جہنم میں ہی کیوں نہ دھکیل دو وہ بخوشی چلا جائے گا اورہاں ہمیشہ اس سے عاجزی سے ملنا اور جھک کر ملنا اس طرح وہ تمہارا کبھی بھی مخالف نہیں ہو گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار