

Loading content...
(ان دِنوں یزید ملعون شکار پر گیا ہوا تھا بروایت دیگر لشکر روم کے پیچھے گیا ہوا تھا اور مقامِ مرو پر شکار میں مشغول تھاجبکہ ایک اور روایت کے مطابق اس کو باپ کی شدید علالت کی خبر بہت پہلے مل چکی تھی ،وہ مرو سے واپس آ گیا تھا اورباپ کی موت کے انتظار میں کوہِ قاسیون کے دامن میں شکار میں مشغول تھا ، لمحہ لمحہ کی خبر اس تک پہنچائی جا رہی تھی کیونکہ قاسیون یا جولان کا یہ پہاڑ دمشق سے تھوڑی ہی دور یعنی تقریباً دس کلومیٹر کی دوری پر واقع تھا یہی وجہ تھی کہ وہ باپ کی موت پر فوراً ہی واپس پہنچ گیا تھااور یہ بات اس روایت کی تصدیق کرتی ہے کہ اگر کہیں دور دراز کے علاقے میں ہوتا تو ایک ہی دن میں اس کا اس طرح گھر واپس آ جانا ناممکن تھا)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار