

Loading content...
دوستو یہ موضوع انتہائی وسیع ہے اور اس میں دشواریاں بھی ہیں کہ اس کے بارے میں کوئی یقینی مواد نہیں ملتا ہے اور جو مواد ملتا ہے وہ ہزاروں کتابوں میں بکھرا ہوا ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں نے جو کام کیا ہے یہ پرائمری لیول کا ہے اس پر تحقیق کرنے کی بہت ضرورت ہے ہاں میں یہ بات بڑے فخر کے ساتھ کر سکتا ہوں کہ مالک کے کرم سے میں نے آنے والے محققین کو بنیاد ضرور دے دی ہے اور میں نے سابقہ صاحبان علم کے مواد کو مربوط کر کے ان کے کام کو بھی آگے بڑھایا ہے اور آنے والی علمی نسل کو ایک ٹریک بھی دیا ہے جس پر مزید کام کر کے وہ اس تاریخ کے چھپے ہوئے گوشوں کو اور واضح شکل میں پیش کر سکیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار