

Loading content...
ہاں تو میں عرض کر رہا تھاکہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریفکی غیبت کا دور شروع ہوا تو جیسے جیسے وقت گزرتا گیا جذبات سرد ہوتے گئے انسان مالک فراموشی کے دلدل میں دھنستا چلا گیا ۔ پھر زمانہ گزرتا گیا اور ذہنوں پر مایوسی کی سیاہی بڑھتی گئی ہر آدمی کو یہ یقین ہونے لگا کہ ابھی خروج میں ( خدا نہ کرے ) بہت دیر ہے یا وہ بہت زیادہ دور ہے اس لمبی امید نے دنیا کی رنگینیوں میں انسان کو غرق کر دیا اور اسے یاد تک نہ رہا کہ اس کا کوئی نقصان بھی ہوا ہے یا اس کے کوئی آقا اس سے جدا بھی ہوئے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار