

Loading content...
اکمال الدین ، غیبتِ طوسی ، غیبت نعمانی ، الارشاد ، نجم الثاقب ، دارالسلام عراقی سے لے کر مکیال المکارم موسوی تک اکثر کتبِ غیبت امامِ زمانہ علیہ الصلوات و السلام نے حکم فرما کر لکھوائی ہیں جیساکہ جناب شیخ صدوق فرماتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ ایران تشریف لائے تو یہاں لاتعداد لوگوں نے ہم سے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں دریافت کیا انکے حالات تک کسی کو معلوم نہیں تھے ہم نے انھیں کافی معلومات فراہم کئے جب ہم واپس حوضہ علمیہ میں آئے تو یہاں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریفکی زیارت کا اعزاز حاصل ہوا اور انھوں نے فرمایا کہ ہمارے شیعہ پریشان ہیں آپ ہمارے بارے میں کوئی کتاب کیوں نہیں لکھ دیتے کہ جس سے انکی پریشانی دور ہو جائے اس حکم کے بعد ہم نے یہ کتاب اکمال الدین لکھی ہے یہ بات انھوں نے اکمال الدین کے ابتدئیہ میں خود لکھی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار