

Loading content...
جب لوگوں کی بد کرداری بڑھتی جاتی ہے تو اس کا غضب بھی بڑھتا جاتا ہے اور جب بدکرداری انتہا کو پہنچ جاتی ہے تو غضبِ الٰہی کی بھی انتہا ہو جاتی ہے اور اللہ بوجہ ِ غضبِ شدید اپنی حجت کو غائب فرما دیتا ہے جیسا کہ قومِ موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں ہوا حجتِ خدا جناب موسیٰ علیہ السلام امت کی ہدایت کو تشریف لائے مگر قوم نے ساتھ نہ دیا اور نافرمانیوں پر کمر بستہ رہے تو اللہ نے جناب موسیٰعلیہ السلام کو غائب کر دیا بالکل اسی طرح سنِ بعثتِ نبوی سے لے کر 260ہجری تک کُل 273سال حجتِ خدا ظاہر و مشہود رہے اور ہدایت کا سلسلہ جاری رکھا مگر مسلمان کہلوانے والے کرسیٔ اقتدار کی گاؤ سالہ پرستی میں مصروف رہے نتیجتاً غیبت کا آغاز ہو گیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار