

Loading content...
امام صادق علیہ الصلوات و السلام نے فرمایا اس آیت کا تعلق کسی زمانہ سے نہیں ہے بلکہ یہ صرف زمانہ ٔ غیبت کے شیعوں کو تنبیہ و ہدایت کرنے کیلئے نازل ہوئی ہے یعنی اے گروہِ مومنین کیا ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ تمہارے دل عاجزی کے ساتھ ذکر اللہ ( ذکرِ امامِ زمانہ علیہ الصلوات و السلام ) کریں اور اس نازل شدہ حق کے سامنے تمہارے سر جھک جائیں اور تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا کہ جنہیں ماضی میں کتاب عطا ہوئی پھر ان پر طویل عرصہ گزر گیا اور طوالتِ وقت نے انہیں قسی القلب بنا دیا اور قساوتِ قلبی نے کثیر لوگوں کو بدکرداری میں مبتلا کر دیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار