

Loading content...
ایک وجہ یہ بھی تھی کہ آپ کو اپنی ذات کیلئے تو کسی علیحدہ جزیرے کی ضرورت ہی نہ تھی ہاں ان کی اولاد طیبہ کو پھولنے پھلنے کیلئے ایک ایسی سر زمین کی ضرورت تھی کہ جہاں وہ آزادی سے پھل بڑھ سکے اور ان کی خوشحالیوں میں کوئی رکاوٹ ڈالنے والا نہ ہو اگر شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف خود اس دنیا میں رہتے اور ان کی پاک اولاد بھی یہاں وسعت پذیر ہوتی تو اس ظالم معاشرے میں ان کا انجام بھی اس ظالم معاشرے میںموجودہ دور کے سادات جیسا ہوتا کہ جیسے آج انہیں کوئی مقام حاصل نہیں ہے یہاں تک کہ آج امت کے بدقماش لوگوں سے سادات کے عز ت و ناموس بھی محفوظ نہیں ہیں صدیوں تک ان بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلی جاتی رہی ہے اور آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اب تو کوئی کسی سید کی عزت کرتا ہے تو اس کی مالی حیثیت کو دیکھ کر کر تا ہے ورنہ آل رسولؐسمجھ کر کوئی عزت نہیں کرتا اسی طرح شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریفکی پاک اولاد صلوات اللہ علیھم اجمعین کا بھی ( خدا نہ کرے ) یہی حال ہوتا اس لئے سب سے بہتر راستہ یہی تھا کہ اس ظالم اور بد بخت دنیا سے علیحدہ ایک نئی دنیا بسائی جائے جہاں پاک اولاد صلوات اللہ علیھم اجمعین آزادی سے پروان چڑھیں اور وہاں ان کا اپنا ملک ہو ان کی شاہانہ عزت ہو خود ہی محکوم ہوں خود ہی حاکم ہوں اور پاک اولاد کے شہر آباد دیکھ کر ہمیشہ آنکھیں ٹھنڈی ہوتی رہیں اور آج ہم دیکھتے ہیں کہ ان جزائر میں ان کی تعداد کروڑوں میں ہے اور بدبخت دنیا سے ہمیشہ محفوظ ہیں اور ہمیشہ محفوظ رہیں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار